نجکاری کی منتظر پی آئی اے کے نئے سربراہ کا تقرر

399

لاہور: سابق ایئر وائس مارشل محمد عامر حیات کو ایک سال کے لیے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کا چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) تعینات کر دیا گیا۔

عامر حیات سابق چیف ایگزیکٹو کی ریٹائرمنٹ کے بعد اپریل 2022ء سے قائم مقام سی ای او کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔ پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ خان نے کہا کہ حکومت عامر حیات کو تین سال کے لیے سی ای او مقرر کر سکتی تھی لیکن وزیراعظم نے انہیں ایک سال کے لیے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ 9 اگست کو سبکدوش ہونے والی مخلوط حکومت نے اربوں روپے خسارے میں چلنے والی پی آئی اے کی نجکاری کا منصوبہ بنایا تھا اور رواں ہفتے ہی کابینہ کمیٹی برائے نجکاری نے اسے نجکاری کیلئے تیار اداروں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔ یہ اقدام آئی ایم ایف کے ساتھ قرض معاہدے کے مطابق کیا جا رہا ہے تاکہ خسارہ زدہ ریاستی اداروں کو نجی شعبے کے حوالے کرکے قومی خزانے پر پڑنے والا سالانہ اربوں ڈالر کا بوجھ ختم کیا جا سکے۔

قومی ائیرلائن کی ذیلی کمپنی پی آئی اے انویسٹمنٹ لمیٹڈ کا نیویارک میں اثاثہ روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری بھی زیرغور ہے اور اس حوالے سے مالیاتی مشیر کی خدمات حاصل کرنے کی گئی ہیں۔

دوسری جانب پی آئی اے کو امید ہے کہ اگلے تین ماہ میں برطانیہ کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کر دی جائیں گی جو پائلٹ لائسنسنگ سکینڈل کے باعث 2020ء سے معطل ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here