لاہور: بیرونی سرمایہ کاری کو بڑھانے کیلئے پارلیمان کے ایوان بالا نے سات سرکاری کمپنیوں کی ملکیت خود مختار ویلتھ فنڈ کو منتقل کرنے کی منظوری دے دی۔
ان کمپنیوں میں آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کارپوریشن، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ، نیشنل بینک آف پاکستان اور ماڑی پیٹرولیم کمپنی شامل ہیں۔
نئے قائم کردہ خود مختار ویلتھ فنڈ کو تذویراتی سرمایہ کاری سمیت مختلف مالیاتی لین دین کرنے کا اختیار حاصل ہو گا۔ یہ اقدام 5 ارب ڈالر کے ہدف کے ساتھ دوست ممالک سے سرمایہ کاری اکٹھا کرنے کی حکومتی کوششوں کا حصہ ہے۔
سینیٹرز کی اکثریت نے مختلف شعبوں بالخصوص زراعت، صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ترقی کے فروغ کیلئے 8 ارب ڈالر مالیت کا پاکستان خود مختارویلتھ فنڈ قائم کرنے کے لیے حکومتی بل کی منظوری دی۔