حکومت نے نان فائلرز کیلئے وِد ہولڈنگ ٹیکس میں اضافہ کر دیا

332

لاہور: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نان ایکٹیویٹ ٹیکس فائلرز یا ایکٹو ٹیکس پیئرز لسٹ (اے ٹی ایل) میں شامل نہ ہونے والوں کے لیے ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں اضافہ کر دیا۔ یہ اقدام لوگوں کو ٹیکس جمع کرانے کی ترغیب دینے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

اس حوالے سے جاری کردہ ایک سرکلر کے مطابق نان اے ٹی ایل فائلرز پر 50 ہزار 500 روپے بینک سے نکلوانے پر 303 روپے ٹیکس عائد ہو گا جبکہ 55 ہزار سے 75 ہزار روپے تک رقم نکلوانے والوں کو 450 روپے ٹیکس دینا ہو گا۔ تاہم پاکستان کے سرکاری ادارے اور غیر ملکی سفارت کار ان ٹیکسوں سے مستثنیٰ ہوں گے۔

مزید برآں سرکلر میں کہا گیا ہے کہ کریڈٹ/ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگیوں پر زرمبادلہ ذخائر کے غیر ضروری اخراج کی حوصلہ شکنی کرنے کے لیے ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح ایکٹو ٹیکس پیئرز لسٹ میں شامل افراد کیلئے ایک فیصد سے بڑھا کر 5 فیصد اور نان فائلرز کے لیے 2 فیصد سے بڑھا کر 10فیصد کر دی ہے۔ 

مزید کہا گیا ہے کہ ایکٹو ٹیکس پیئرز لسٹ میں شامل نہ ہونے والے افراد 2001 سی سی،2501 سی سی، 2500 سی سی انجن کی گاڑیوں کے لیے ٹیکس شرحوں میں 18 فیصد، 24 فیصد اور 30 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔ جہاں انجن کی گنجائش لاگو نہیں ہوتی ہے اور گاڑی کی قیمت 50 لاکھ روپے یا اس سے زیادہ ہے ٹیکس کی وصولی کی شرح درآمدی قیمت کا 3 فیصد ہوگی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here