پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج کا برآمدات کیلئے نیا ای کامرس پلیٹ فارم بنانے کا اعلان

238

کراچی: پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) ایک ماہ کے اندر ایسا ای کامرس پلیٹ فارم متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جہاں اجناس کے پیداکنندگان اپنی چیزیں براہ راست عالمی خریداروں کو فروخت کیلئے پیش کر سکیں گے۔

پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج کے منیجنگ ڈائریکٹر اعجازعلی شاہ کے مطابق ملک کے واحد فیوچرز ایکسچینج کا ایک مکمل ملکیتی ذیلی ادارہ گلوبل کموڈٹی ٹریڈنگ پلیٹ فارم (جی سی ٹی پی) ایمازون کی طرز پر کام کرے گا۔ یہ پلیٹ فارم زرعی اور غیر زرعی دونوں قسم کے مصنوعات اور اجناس کے پاکستانی فروخت کنندگان کو لیٹر آف کریڈٹ جیسے روایتی تجارتی مالیاتی طریقہ کار سے ہٹ کر کام کرنے میں مدد دے گا۔

انہوں نے کہا کہ خریدار پورٹل پر اپنی شے، حجم اور قیمت کا انتخاب کر سکے گا۔ یہ کنٹینرز، شپنگ لائنز، ٹریکنگ اور سرٹیفیکیشن کی فکر کیے بغیر ایک ہی پلیٹ فارم پر ایک مکمل لاجسٹک کی سہولت تک رسائی حاصل کر سکے گا۔ یہ ون ونڈو حل ہو گا۔

پلیٹ فارم نے تجرباتی بنیادوں پر کام شروع کر دیا ہے۔ جی سی ٹی پی کا بیٹا ورژن ایک درجن یا اس سے زائد قسم کے لین دین پر مشتمل ہو گا جس کے بعد ای کامرس پلیٹ فارم کا مکمل رول آؤٹ ہوگا۔

اعجاز علی شاہ نے کہا کہ پی ایم ای ایکس اس کے علاوہ تجارتی تبادلے پر ٹریژری بلز اور پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز (PIBs) کی تجارت کو متعارف کرانے کے لیے بھی سرگرم عمل ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج جس پر اداروں کا غلبہ ہے، کے برعکس ہمارے کلائنٹ کا تقریباً 99 فیصد ریٹیل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری کاغذات کی تجارت کو پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج پر لانے کا مطلب اسے خوردہ سطح پر لانا ہے۔

دیگر منصوبوں میں ڈیجیٹل گولڈ اور سنگل سٹاک کے لیے مستقبل کے معاہدوں کا تعارف شامل ہے، مثال کے طور پر بلیو چپ امریکی فرم جیسے ایپل، الفابیٹ، مائیکروسافٹ، میٹا اور ٹیسلا۔ یہ سنگل سٹاک معاہدے مقامی کرنسی میں پایہ تکمیل ہو پہنچیں گے جبکہ قیمت کی ادائیگی ڈالر میں ہوگی۔ دوسرے الفاظ میں، پروڈکٹ مقامی سرمایہ کاروں کو زر مبادلہ کے خطرات کے بغیر کسی غیر ملکی امریکی بلیو چپ کمپنیوں کے مستقبل کے معاہدوں میں سرمایہ کاری کرنے دے گی۔

یہاں  یہ بتانا بھی ضروری ہے کہ غیر آڈٹ شدہ اکاؤنٹس کے مطابق پی ایم ای ایکس نے 23-2022 میں 20 کروڑ 70 لاکھ روپے کا خالص منافع حاصل کیا، جس کے نتیجے میں اس کی 30 کروڑ 13 لاکھ روپے کی ایکویٹی کی مکمل ریکوری ہوئی، جو کہ 11-2010 میں منفی 19 کروڑ 20 لاکھ روپے تھی۔ تجارتی حجم ایک سال پہلے کے مقابلے میں 20.2 فیصد زیادہ تک پہنچ گیا۔

اعجازعلی شاہ نے بتایا کہ اس وقت سرمایہ کاروں کی تعداد “افسوسناک” حد تک کم ہے۔ تاہم تقریباً 34,000 منفرد شناختی نمبرز (UINs) کے ساتھ تقریباً 1,500 افراد کسی بھی دن پی ایم ای ایکس پر فعال ہوں گے۔ انہوں نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہ

“پاکستان میں ساڑھے 5 کروڑ سے زیادہ بینک اکاؤنٹس ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ ہمیں 2 سے 50 لاکھ نئے UINs بنانے اور پورے پاکستان میں وسیع پیمانے پر رسائی حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔”

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here