لاہور: انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ سپلائی چین میں رکاوٹوں کے باعث 21 جولائی سے 03 اگست 2023 تک اپنے پروڈکشن پلانٹ کو مکمل طور پر بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔
اس حوالے سے انڈس موٹر کمپنی نے پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو جاری کردہ ایک مراسلے میں کہا ہے کہ کمپنی اور اس کے وینڈرز کو خام مال کی درآمد اور بینکوں سے کنسائنمنٹس کی کلیئرنس حاصل کرنے میں رکاوٹوں کا سامنا ہے جس کی وجہ سے پوری سپلائی چین میں خلل پڑا ہے اور دکاندار کمپنی کو خام مال اور پرزہ جات فراہم نہیں کر سکتے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کے پاس انوینٹری ناکافی ہے اور وہ اپنی پیداواری سرگرمیاں مزید جاری نہیں رکھ سکتی۔