تاج گیسولین ہیسکول پٹرولیم کے 41 فیصد شیئرز خریدنے کی خواہشمند

310

کراچی: تاج گیسولین لمیٹڈ نے مشکلات کی شکار ہیسکول پٹرولیم لمیٹڈ کے تقریباََ 41 فیصد شیئرز خریدنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

اے کے ڈی سکیورٹیز، جو تاج گیسولین کی جانب سے پیشکش کا انتظام کر رہی ہے، نے بتایا کہ شئیرز کی خریداری مجوزہ سبسکرپشن کے ذریعے کی جائے گی جبکہ تاج گیسولین بقیہ شئیرز کی خریداری عوامی پیشکش کے ذریعے بعد میں کرے گی۔ البتہ شئیرز کی تعداد نہیں بتائی گئی۔

مروجہ قوانین کے تحت چھوٹے شئیر ہولڈرز کو عوامی پیشکش بھی اکثریتی شئیر ہولڈرز کو پیش کی گئی قیمت کے برابر یا اس سے زائد قیمت پر کی جائے گی۔

ہیسکول پیٹرولیم پاکستان سٹاک ایکسچینج کے ڈیفالٹرز کاؤنٹر پر موجود ہے۔ کمپنی اپنے مالیاتی کھاتوں میں جزوی طور پر غلط اندراجات کے باعث 2018 سے مشکلات کا شکار ہے جبکہ قرض دہندگان کے ساتھ 54 ارب روپے کے قرض کی تشکیل نو کیلئے بات چیت بھی جاری ہے۔ اب کمپنی یہ مالیاتی ذمہ داریوں کی “ری سٹرکچرنگ/ری شیڈولنگ، سیٹلمنٹ یا ادائیگی” کے ذریعے کاروبار کی بحالی کے منصوبے کے لیے قرض دہندگان سے منظوری حاصل کرنے کے مرحلے میں ہے۔

ہیسکول کے شئیرز کی موجودہ قیمت پر 41 فیصد شئیرز کی خریداری کیلئے تاج گیسولین کو تقریباً 2.34 ارب روپے خرچ کرنا ہوں گے۔ اس تازہ ترین سرمایہ کاری سے ہیسکول پر قرض دہندگان کا اعتماد بحال کرنے میں مدد ملے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here