پاکستانی فن ٹیک پلیٹ فارم ’ابھی‘ کا 2 ارب روپے کے سکوک بانڈ کا اجراء

405

لاہور: پاکستان کے فنانشل پلیٹ فارم ابھی (Abhi) نے جمعے کو اعلان کیا کہ اس نے مشرق وسطیٰ، افریقہ اور پاکستان میں فن ٹیک کیلئے پہلے سکوک بانڈ کا اجرا کیا ہے، 2 ارب روپے مالیت کا بانڈ ممکنہ طور پر اُن سٹارٹ اپس کے لیے ایک نئی فنڈنگ ​​لائن کھولے گا جو فنڈز کے حوالے سے مشکلات کا شکار ہیں۔

بانڈ کا اجرا ابھی اور خطے دونوں کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے کیونکہ اس سے پہلے خطے میں کسی اور فن ٹیک نے ایسی کامیابی حاصل نہیں کی ہے۔

’’ابھی‘‘ کراچی میں قائم ہونے والا سٹارٹ اَپ ہے جو تنخواہ دار ملازمین کو ان کی تنخواہ کے دن سے پہلے فنڈز استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے، کمپنی کے مطابق سکوک کی مانگ توقعات سے زیادہ ہے، کمپنی کی مضبوط کریڈٹ ریٹنگ، کریڈٹ کی اہلیت اور منافع کی وجہ سے سبسکرپشنز متوقع رقم سے دوگنا زیادہ ریکارڈ کی گئیں۔

’’ابھی‘‘ کے سی ای او اور شریک بانی عمیر انصاری نے کہا کہ “ہمیں پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی اور تمام سرمایہ کاروں کی جانب سے اس قسم کی پہلی سکوک کو شروع کرنے کے لیے تعاون پر فخر ہے۔”

عمیر انصاری نے مزید کہا “اس نئی فنڈنگ ​​سے ہم مشکلات کا شکار کمپنیوں پر مالی بوجھ کو کم کرنے میں مدد کر سکتے ہیں اور اس مشکل وقت میں ورکنگ کیپیٹل فنانسنگ کے ذریعے انتہائی ضروری ریلیف فراہم کر سکتے ہیں۔”

’’ابھی‘‘ پلیٹ فارم اس کی شراکت دار کمپنیوں کے ملازمین کو کسی بھی وقت ان کی جمع شدہ اجرت کی بنیاد پر پیشگی تنخواہ لینے کے قابل بناتا ہے اور اس کیلئے فنڈز فراہم کرتا ہے۔ اس وجہ سے شراکت دار آجر کی بیلنس شیٹس پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوتا  اور ری پیمنٹ ملازم کی تنخواہ سے کاٹی جاتی ہے۔

2022 میں پاکستان کریڈٹ ریٹینگ ایجنسی نے ابھی کو ’اے اے‘ کی طویل المدتی انسٹرومنٹ ریٹنگ اور اے ون پلس (A1+) کی درجہ بندی تفویض کی جس نے فن ٹیک کو اسلامی بانڈز جاری کرنے کے قابل بنایا۔

’ابھی‘ نے کہا کہ سکوک کا کامیاب اجراء اسلامی قانون کے مطابق فنانشل انسٹرمنٹ، کمپنی اور پاکستان میں وسیع تر مالیاتی صنعت کے لیے ایک اہم کامیابی ہے۔ “یہ ملک میں مالیاتی جدت کے ایک نئے دور کی نمائندگی کرتا ہے اور توقع ہے کہ اس کا معیشت پر مثبت اثر پڑے گا۔”

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here