آئی جی آئی انویسٹمنٹس نے فارما کمپنی سنوفی پاکستان کے اکثریتی شئیرز خرید لیے

309

کراچی: آئی جی آئی ہولڈنگز لمیٹڈ کی ذیلی کمپنی آئی جی آئی انویسٹمنٹس (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے بائیو فارما سیوٹیکل کمپنی سنوفی ایوین ٹِس (Sanofi Aventis) کے اکثریتی شیئرز خرید لیے۔

2 مئی 2023ء کو ہونے والی یہ سرمایہ کاری سکیورٹیز ایکٹ 2015ء کے سیکشن 96 اور 131 جبکہ پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کی رُول بُک میں درج شقوں پانچ، چھ اور ایک کے تحت عمل میں آئی۔

آئی جی آئی ہولڈنگز، جو پہلے آئی جی آئی انشورنس لمیٹڈ کہلاتی تھی، پیکجز گروپ کی ملکیت پبلک لسٹڈ کمپنی ہے۔ یہ کمپنی 1953ء میں شروع کی گئی۔

اس سے قبل آئی جی آئی ہولڈنگز نے سٹاک ایکسچینج کو متعدد خطوط لکھ کر سنوفی پاکستان کے شئیرز خریدنے کیلئے اپنی دلچسپی سے آگاہ کیا تھا جبکہ اس حوالے سے سٹاک مارکیٹ کے ارکان کو مطلع کرنے کی درخواست بھی کی تھی۔ تازہ ترین معلومات کے مطابق شئیرز خریداری کیلئے ادائیگی 28 اپریل 2023ء کو کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: 

عدالتی مداخلت، شئیرز کی قیمتوں میں ہیر پھیر، ٹرائی سٹار پاور میں آخر ہو کیا رہا ہے؟

جعلی اکائونٹس کیس میں نامزد اماراتی سرمایہ کار نے سُمٹ بینک کے 51 فیصد شئیرز خرید لیے

پاکستان سٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے خط سے واضح ہے کہ آئی جی آئی انویسٹمنٹس نے سنوفی پاکستان کے مزید 5.87 فیصد شئیرز 940 روپے فی شئیر کی قیمت پر خریدے ہیں۔ یہ اقدام کمپنی کی سنوفی پاکستان کے 52.87 فیصد شئیرز کے مجوزہ حصول کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ مذکورہ شئیرز پہلے سنوفی فارن پارٹی سپیشن بی وی کی ملکیت تھے۔

مزید آگاہ کیا گیا ہے کہ پیکجز لمیٹڈ، آئی جی آئی انویسٹمنٹس اور ارشد علی گوہر گروپ پر مشتمل سرمایہ کار کنسورشیم نے حصص خریداری معاہدہ کے مطابق طے شدہ شرائط پر سنوفی پاکستان کے بقیہ 47 فیصد شئیرز بھی خرید لیے ہیں۔ مذکورہ سرمایہ کار کنسورشیم کی قیادت پیکجز لمیٹڈ کے پاس تھی۔

سنوفی پاکستان پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے جو ادویہ سازی سمیت دیگر طبی مصنوعات اور ویکسینز بناتی اور فروخت کرتی ہے۔ اَب یہ کمپنی آئی جی آئی انویسٹمنٹس کی ملکیت ہے۔ معاہدے کی شرائط کے تحت قابلِ اطلاق کارپوریٹ اور ریگولیٹری تقاضوں کی تعمیل کے بعد لین دین 28 اپریل 2023ء کو کامیابی کے ساتھ انجام پایا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here