چھوٹے کاروباروں کیلئے جازکیش کی نئی بزنس ایپ متعارف

1494

اسلام آباد: جاز کیش نے نئی بزنس ایپ متعارف کرا دی ہے جس کا مقصد ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کو فروغ دینا ہے۔

یہ بزس ایپ کاروباری نظم و نسق کو بہتر طریقے سے انجام دے کر کاروبار کرنے کے طریقے میں آسانی پیدا کرنے میں مدد دے گی۔ اس ایپ کی مدد سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار (ایس ایم ایز) والے تاجر بینک اکائونٹ کھلوائے بغیر ہی ڈیجیٹل طریقے سے ادائیگی کر سکتے ہیں۔

یہ نیا پلیٹ فارم ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام سے واقفیت نہ رکھنے والے چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری طبقہ کے لیے تیار کیا گیا ہے کیونکہ اس وقت پاکستان میں لاکھوں ایس ایم ایز کام کر رہے ہیں جن میں سے چند ہزار ہی ڈیجیٹل ادائیگی کرتے ہیں باقی تقریباََ تمام کیش کے ذریعے لین دین پر انحصار کرتے ہیں۔

جاز کیش بزنس ایپ خود کار طریقے سے تاجروں کی کارکردگی اور کاروباری سرگرمیوں کو بہتر بنانے میں مدد دیتی ہے۔ اس ایپ کی مدد سے کاروباری لین دین، تنخواہوں اور سامان کی خریداری کے لئے رقم کی ادائیگی کیو آر کوڈ کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔

تاجر حضرات اپنے گاہکوں کو حسب ضرورت ڈیجیٹل رسید فراہم کرنے کیلئے کسی بھی وقت کیو آر کوڈ موقع پر ہی تیار کر سکتے ہیں۔ کاروباری حضرات اپنی چند ذاتی اور کاروباری معلومات دے کر کسی بھی جگہ سے تصویر اور شناختی کارڈ کی کاپی اَپ لوڈ کرکے اس ایپ میں خود کو بآسانی رجسٹرڈ کروا سکیں گے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here