پاکستان میں کاریں بنانے والی تین بڑی کمپنیوں نے 8 سالوں میں کتنا ٹیکس دیا؟

1345

اسلام آباد: پاکستان میں کاریں تیار کرنے والی تین بڑی کمپنیوں نے گزشتہ 8 برسوں میں ٹیکس کی مد میں 3 کھرب 54 ارب 62 کروڑ 40 لاکھ روپے ادائیگی کی ہے۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق ملک میں کاریں تیار کرنے والی تین بڑی کمپنیوں انڈس موٹرز، پاک سوزوکی موٹر کمپنی لیمیٹد اور ہونڈا اطلس کار لمیٹڈ نے گزشتہ آٹھ  برسوں میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں یہ ادائیگیاں کی ہیں۔

دستاویزات کے مطابق انڈس موٹر کمپنی نے گزشتہ آٹھ برسوں میں انکم ٹیکس کی مد میں 34 ارب 85 کروڑ 20 لاکھ روپے، سیلز ٹیکس کی مد میں ایک کھرب 12 ارب 64 کروڑ 50 لاکھ روپے اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 10 ارب 20 کروڑ روپے کی ادائیگی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: 

آٹو سیکٹر میں تیزی، آٹھ ماہ میں 95 ہزار سے زائد کاریں فروخت

رواں سال پاکستان میں کون کون سے ماڈل کی گاڑیاں متعارف کرائی جائیں گی؟

اسی طرح کمپنی نے ٹیکسوں کی مد میں گزشتہ آٹھ  برسوں کے دوران مجموعی طور پر ایک کھرب 57 ارب 69 کروڑ 70 لاکھ روپے سرکاری خزانے میں جمع کرائے ہیں۔

دستاویزات کے مطابق پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے گزشتہ آٹھ برسوں میں مختلف ٹیکسوں کی مد میں مجموعی طور پر ایک کھرب 7 ارب 61 کروڑ 80 لاکھ روپے کی ادائیگی کی ہے۔

کمپنی نے اس عرصہ میں انکم ٹیکس کی مد میں 12 ارب 53 کروڑ 90 لاکھ روپے، سیلز ٹیکس کی مد میں 91 ارب 43 کروڑ 10 لاکھ روپے اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں تین ارب 64 کروڑ 70 لاکھ روپے قومی خزانے میں جمع کرائے۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق ہونڈا اطلس کار لمیٹڈ کمپنی نے گزشتہ آٹھ برسوں کے دوران مختلف ٹیکسوں کی مد میں مجموعی طور پر 89 ارب 30 کروڑ 90 لاکھ روپے کی ادائیگی کی ہے۔

کمپنی نے اس عرصہ میں انکم ٹیکس کی مد میں 13 ارب 36 کروڑ روپے، سیلز ٹیکس کی مد میں 70 ارب 81 کروڑ 30 لاکھ روپے اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں پانچ ارب 46 کروڑ روپے کی ادائیگی کی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here