ایشیائی ترقیاتی بینک نے 5 ارب ڈالر کے بین الاقوامی بانڈز جاری کر دیے

555

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پانچ ارب ڈالر مالیت کے بین الاقوامی بانڈز جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق بانڈز کے اجراء کے ساتھ ہی بینک نے امریکی ڈالر بانڈ مارکیٹ میں واپسی کی ہے اور یہ بانڈز معمول کے سرمائے کے حصول کے ضمن میں متعارف کرائے گئے ہیں۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے خزانہ سے متعلق امور کے سربراہ پیری وان پاتھیگم نے بتایا کہ بانڈز میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے، پانچ سالہ مدت کے حامل بانڈز کی کوپن شرح ایک فیصد سالانہ رکھی گئی ہے اور اس کی میچیورٹی کی مدت 14 اپریل 2026ء سے شروع ہو گی۔

امریکی ٹریژری نوٹس کی شرح سے اس کی قیمت 0.75 فیصد مقرر کی گئی ہے، بانڈز کی لین دین بی ایم او کیپٹل مارکیٹ، کریڈٹ ایگری کول سی آئی بی، ڈوئچے بینک اور گولڈمین ساکس انٹرنیشنل نے کی ہے۔

یہ بانڈز ایشیا میں 33 فیصد، یورپ، مشرق وسطیٰ اور افریقہ میں 48 فیصد اور امریکا میں 19 فیصد فروخت کئے گئے ہیں، 53 فیصد بانڈز سینٹرل بینکوں اور سرکاری مالیاتی اداروں، 21 فیصد کمرشل بینکوں اور 26 فیصد بانڈز فنڈ منیجرز نے خریدے ہیں۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے سال 2021ء میں کیپٹل مارکیٹس سے 34 ارب ڈالر حاصل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

اس سے قبل فوروری 2021ء کے اختتام پر ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے دس سالہ مدت کیلئے دو ارب ڈالر مالیت کے بین الاقوامی بانڈز جاری کیے تھے جن کے بارے میں بینک نے کہا تھا کہ بانڈز سے ایشیا اور بحرالکاہل کے ممالک میں بالخصوص کورونا وائرس کی وبا کے اثرات کو کم کرنے کیلئے مالی وسائل کی فراہمی میں مدد ملے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here