ترک مرکزی بینک کے گورنر کی برطرفی، لیرا کی قیمت 14 فیصد گر گئی

804

انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوگان کی جانب سے ترکی کے مرکزی بینک کے گورنر کو برطرف کرنے کے بعد ملکی کرنسی لیرا کی قیمت میں 14 فیصد کمی آئی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق حالیہ دنوں میں لیرا کی قیمت مستحکم رکھنے میں گورنر ناجی اقبال کے کردار کو انتہائی اہم قرار دیا جاتا ہے تاہم ایک حیران کن اقدام کے طور پر ترک صدر نے انہیں برطرف کر دیا ہے۔

گزشتہ دو سالوں میں یہ تیسرے گورنر ہیں جنہیں طیب اردگان کی حکومت کی جانب سے گورنر سنٹرل بینک کے عہدے سے ہٹایا ہے۔

ناجی اقبال کو نومبر 2020ء میں تعینات کیا گیا تھا اور وہ مہنگائی کی شرح پر قابو پانے کے لیے شرح سود میں اضافے کی پالیسی اپنائے ہوئے تھے۔

ان کی برطرفی مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں دونوں کے لیے حیران کن بات ہے جو کہ ترکی کی حالیہ مالیاتی پالیسی کی تعریف کر رہے تھے۔

ایک وقت تھا جب ترک لیرا مضبوط ہوتی ہوئی کرنسیوں میں 2021ء کی سب سے بہتر کرنسی تصور کی جا رہی تھی اور اس کی امریکی ڈالر کے مقابلے میں قیمت میں تقریباََ 20 فیصد اضافہ ہو گیا تھا۔

گزشتہ ہفتے ترک لیرا مضبوط اس وقت مزید ہوا جب اقبال نے شرحِ سود میں دو فیصد اضافہ کر دیا جو کہ ماہرینِ معاشیات کی توقعات سے تقریباََ دوگنا اضافہ تھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here