یوٹیلیٹی سٹورز پر رمضان ریلیف پیکج کا آغاز یکم اپریل سے ہو گا

901

اسلام آباد: یوٹیلیٹی سٹورز کارپویشن کی جانب سے رمضان ریلیف پیکج کا آغاز یکم اپریل 2021ء کو ہو گا۔ اس دوران شہریوں کو روزمرہ استعمال کی 19 ضروری اشیاء پر 10 سے 15 فیصد تک سبسڈی دی جائے گی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایات اور وژن کے مطابق رواں سال عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے ماضی کے مقابلہ میں سبسڈی میں اضافہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی انتظامیہ کو پرائس کنٹرول کے موثر نظام اور رمضان المبارک کے دوران ضروری اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق رمضان پیکج کے تحت شہریوں کو چینی، آٹا، دالیں، میدہ، کھجور، چاول، چائے، گھی، آئل، بیسن، مشروبات اور ٹیٹرا پیک ملک عام مارکیٹ کے مقابلہ میں رعایتی نرخوں پر فراہم کی جائے گی۔

رواں سال رمضان ریلیف پیکج 7.8 ارب روپے پر مشتمل ہے جس کی منظوری وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 10 مارچ 2021ء کے اجلاس کے دوران دی گئی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے مینجنگ ڈائریکٹر کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ وزارت خزانہ سے رابطہ کر کے فنڈز کی بروقت دستیابی کے اقدامات کریں تاکہ اشیاء ضروریہ کی خریداری سمیت دیگر انتظامات کو بروقت مکمل کیا جا سکے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here