اسلام آباد: حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت بڑھا دی ہے۔
وزارت خزانہ کے نوٹی فکیشن کے مطابق رواں ماہ کے آئندہ 15 روز کیلئے پٹرول کی قیمت 111 روپے 90 پیسے فی لٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 116 روپے 8 پیسے فی لٹر برقرار رہے گی۔
تاہم نوٹی فکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لٹر 3 روپے 42 پیسے اضافہ کیا گیا ہے اور مٹی کے تیل کی نئی قیمت 83 روپے 61 پیسے ہو گی۔ لائٹ ڈیزل 2 روپے19 پیسے فی لٹر مہنگا کیا گیا ہے اور اس کی نئی قیمت 81 روپے 42 پیسے فی لٹر ہو گی۔