نیسلے پاکستان نے مالیاتی نتائج کا اعلان کر دیا

778

اسلام آباد: سال 2020ء کے دوران نیسلے پاکستان کی خالص آمدن 8.88 ارب روپے تک بڑھ گئی۔

مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق سال 2020ء کے دوران کمپنی کا 8.88 ارب روپے خالص منافع سال 2019ء کے 7.3 ارب روپے سے 1.58 ارب روپے زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔

کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق سال 2020ء کے دوران نیسلے پاکستان کی فی حصص آمدن 195.91 روپے تک پہنچ گئی جبکہ گزشتہ سال کمپنی کی فی حصص آمدنی 167.12 روپے رہی تھی۔

رپورٹ کے مطابق کمپنی نے اپنے شئیرہولڈرز کے لئے 61 روپے فی حصص کیش ڈیوڈنڈ کا اعلان کیا ہے جبکہ قبل ازیں دوران سال نیسلے پاکستان اپنے حصہ داروں کو 133 روپے فی حصص وسط مدتی کیش ڈیوڈنڈ ادا کر چکی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here