لاہور اور کراچی کے درمیان تجارتی سامان کی ترسیل کیلئے کنٹینر ٹرین شروع

1028

لاہور: پاکستان ریلوے نے تجارتی سامان کی آسان ترسیل کے لیے پریمیم کنٹینر ٹرین کا آغاز کر دیا جسے کراچی اور لاہور کے درمیان چلایا جائے گا۔

پاکستان ریلوے کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ ڈویژنل سپریٹنڈینٹ آف ریلویز (لاہور ڈویژن) نے مغل پورہ ریلوے سٹیشن پر کنٹینر ٹرین سروس کا آغاز کیا۔ ٹرین کی تمام بوگیوں کی بکنگ کا طریقہ کار پاکستان ریلوے کی ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن اوپن بڈنگ کے ذریعے طے کیا جائے گا۔

ایک رپورٹ کے مطابق کنٹینر ٹرین کو لاہور سے کراچی پہنچنے میں 32 گھنٹے لگیں گے۔ یہ لاہور سے ایک ماہ میں چھ دن یعنی ہر ماہ کی 3، 8، 13، 18، 23 اور 26 تاریخ کو چلائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے: کاشغر تا مزار شریف، پاکستان ریلوے کو بین الاقوامی سطح تک وسعت دینے کا منصوبہ

ڈپٹی سپریٹینڈینٹ ریلوے نے کہا ہے کہ پریمیم کنٹینر ٹرین کا شیڈول سختی سے مانیٹر کیا جائے گا اور کسی بھی تاخیر کی صورت میں محکمہ فریقین کو ان کی رقوم کی واپسی کا پابند ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس ٹرین سروس سے محکمے کو ماہانہ دو کروڑ 25 لاکھ روپے سے زائد آمدن ہو گی،  فریٹ ٹرین کے آغاز سے قطع نظر پاکستان ریلویز نے کراچی اور لاہور سے ایک مسافر ٹرین کو 10 ماہ سے زائد کے وقفے کے بعد بحال کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here