سال 2020ء: وبا کے باوجود نیشنل بینک کو تاریخ کا سب سے زیادہ بعد از ٹیکس منافع حاصل

566

اسلام آباد: نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) نے گزشتہ سال کی مالیاتی کارکاردگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بینک کو سال 2020ء بعد از ٹیکس 30.56 ارب روپے آمدن حاصل ہوئی ہے۔

مالیاتی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی وبا کے باوجود نیشنل بینک آف پاکستان نے اپنے بزنس ماڈلز اور افرادی قوت کی کاوشوں سے تاریخ میں سب سے زیادہ بعد از ٹیکس منافع کمایا ہے۔

سال 2020ء کے دوران نیشنل بینک کی عمومی مارک اَپ آمدنی 7.7 فیصد اضافہ سے 257.81 ارب روپے تک بڑھ گئی جبکہ سال 2019ء کے دوران نیشنل بینک کو 239.48 ارب روپے عمومی مارک اَپ آمدنی ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیے: 

نیشنل بینک آف پاکستان کی افغانستان اور بنگلہ دیش میں دو برانچیں بند

قرضوں کی ریکوری میں ناکامی پر نیشنل بینک کا بنگلہ دیش میں برانچ بند کرنے کا فیصلہ

دوسری جانب سال 2020ء کے دوران بینک کے انٹرسٹ / مارک اَپ اخراجات 153.66 ارب روپے تک بڑھ گئے جن میں سے 67.3 فیصد یعنی 103.38 ارب روپے ڈیپازٹرز کو دیئے گئے ہیں۔ اس طرح نیشنل بینک کی خالص انٹریسٹ آمدنی 44.8 فیصد اضافہ سے 104.16 ارب روپے تک بڑھ گئی۔

نیشنل بینک کے مالیاتی نتائج کے مطابق گزشتہ سال کے دوران بینک کے نان پرفارمر لونز 15.2 فیصد اضافہ سے 148.75 ارب روپے کے مقابلہ میں 171.29 ارب روپے تک بڑھ گئے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال 2020ء کے دوران نیشنل بینک کا قبل از ٹیکس منافع 65.1 فیصد اضافہ سے 28 ارب روپے کے مقابلہ میں 46.22 ارب روپے تک بڑھا ہے۔

نتیجتاََ نیشنل بینک نے سال 2019ء کے مقابلہ میں سال 2020ء کے دوران 39.3 فیصد زیادہ بعد از ٹیکس آمدنی حاصل کی ہے اور اس کی بعد از ٹیکس آمدن کا حجم 15.81 ارب روپے کے مقابلہ میں 30.56 ارب روپے تک بڑھ گیا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here