کوئٹہ،  کوئلے کی کان میں دھماکا، 6 کان کن جاں بحق

615

کوئٹہ: کوئٹہ کے نواحی علاقہ مارواڑ میں کوئلہ کی کان میں زہریلی گیس بھر جانے کے باعث دھماکے کے نتیجے میں چھ کان کن جان بحق ہوگئے جبکہ دو افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق چیف مائنز انسپکٹر شفقت فیاض نے میڈیا کو بتایا کہ مارواڑ کے علاقے میں کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے سے زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں کان میں کام کرنے والے 8 کان کن پھنس گئے۔

یہ بھی پڑھیے: معدنیات کی کانوں میں کام کرنے والے مزدوروں کی آن لائن رجسٹریشن کا فیصلہ

واقعے کی اطلاع ملنے پر کوئلہ کان میں پھنسے کان کنوں کو نکالنے کے لیے محکمہ مائنز اور پی ڈی ایم اے کے ریسکیو اہلکاروں نے 15 گھنٹے طویل ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے متاثرہ کوئلہ کان میں پھنسے دو کان کنوں کو ریسکیو کرلیا۔

انہوں نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں 6 جاں بحق کان کنوں عبدالرحمان، سردار ولی، مدد علی ،عبدالرزاق، شفیق اور محمد رحیم کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

چیف مائنز انسپکٹرنے بتایا ہے کہ کان 800 فٹ گہری ہونے اور کان میں بھری گیس کے اخراج میں وقت لگا، حادثے کے بعد کان کو سیل کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here