سات ماہ کے دوران سونے کی درآمدات میں 53 فیصد کمی

601

اسلام آباد: ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے مطابق جاری مالی سال 2020-21ء کے ابتدائی سات ماہ کے دوران سونے کی درآمدات میں 53 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی سات ماہ میں جولائی تا جنوری 21-2020ء کے دوران سونے کی درآمدات کی مالیت 40 لاکھ 73 ہزار ڈالر ڈالر تک کم ہو گئی جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا جنوری 20-2019ء کے عرصہ میں ایک کروڑ 6 لاکھ 70 ہزار ڈالر مالیت کا سونا درآمد کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے:

پاکستان کا پارسا سمگلر، جو شائد قانون سے ماورا آخری شخص تھا

سونے کے کاروبار اور سکینڈلز سے میڈیا ایمپائر تک،ARY  گروپ کے مشکوک عروج کی کہانی

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے ابتدائی سات ماہ میں سونے کی قومی درآمدات میں 53 لاکھ 35 ہزار ڈالر یعنی 52.99 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بالحاظ وزن سونے کی درآمدات 68.44 فیصد کمی سے 244 کلوگرام کے مقابلہ میں 77 کلوگرام تک کم ہوئی ہیں۔

پی بی ایس کے مطابق جنوری 2020ء کے مقابلہ میں جنوری 2021ء کے دوران سونے کی درآمدات میں 61.07 فیصد کمی ہوئی ہے اور جنوری 2020ء کی 0.899 ملین ڈالر درآمدات کے مقابلہ میں جنوری 2021ء کے دوران سونے کی درآمدات 0.350 ملین ڈالر تک کم ہوئی ہیں۔

اس طرح اس دوران بالحاظ وزن بھی درآمدات میں 72.22 فیصد کمی سے درآمدات 18 کلوگرام کے مقابلہ میں صرف 5 کلوگرام تک کم ہوئی ہیں۔

پی بی ایس کے مطابق دسمبر 2020ء کے دوران جنوری 2021ء کے دوران سونے کی درآمدات میں 28.72 فیصدکمی سے درآمدات کا حجم 0.491 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 0.350 ملین ڈالر تک کم ہو گیا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here