2027ء تک 3428 میگاواٹ پن بجلی قومی گرڈ میں شامل ہو گی

792

اسلام آباد: چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کے دوسرے مرحلے کے تحت 2027ء تک 7 ارب 70 کروڑ ڈالر کی لاگت سے تین ہزار 428 میگاواٹ پن بجلی قومی گرڈ میں شامل ہو گی۔

سی پیک اتھارٹی کے حکام نے سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی کو بتایا کہ چار پن بجلی منصوبوں میں سے ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کی لاگت سے تعمیر ہونے والے کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے 720 میگاواٹ سستی بجلی 2021ء قومی گرڈ میں شامل ہو گی۔

یہ بھی پڑھیے:

’گوادر میں 40 کمپنیوں کی سرمایہ کاری، 200 مزید تیار‘

سی پیک اتھارٹی کے انتظامی اخراجات کتنے رہے؟ تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

53.6 ارب سرمایہ کاری کے ساتھ سی پیک کے دوسرے اقتصادی زون میں صنعتکاری کا آغاز

سکھی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سی پیک کے تحت قائم ہونے والا دوسرا پن بجلی کا منصوبہ پے جس پر دو ارب ڈالر کی لاگت آئے گی اور اس سے 884 میگاواٹ بجلی 2022ء میں قومی گرڈ میں شامل ہو گی۔

تیسرا منصوبہ ایک ارب 50 کروڑ ڈالر کی لاگت سے تعمیر ہونے والا آزاد پتن ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ہے جس سے 700 میگا واٹ بجلی 2026ء میں قومی گرڈ میں شامل ہو گی۔

اسی طرح چوتھا منصوبہ دو ارب 50 کروڑ ڈالر کی لاگت سے کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ہے جس سے 1124 میگاواٹ بجلی 2027ء میں قومی گرڈ میں شامل ہو گی۔

سی پیک اتھارٹی حکام کے مطابق ان منصوبوں کی تکمیل سے سستی پن بجلی میسر ہو گی۔ سی پیک نہ صرف ملک کو بجلی کی ضروریات پوری کرنے میں مدد فراہم کر رہا ہے بلکہ توانائی کی طلب و رسد کو متوازن کرنے اور درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے میں بھی معاونت کر رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here