اسلام آباد: ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمز انٹیلی جنس کراچی نے ایک کارروائی کے دوران بڑی مقدار اور مالیت کی منشیات ضبط کر لیں۔
کسٹمز انٹیلی جنس کی ٹیم نے ابراہیم حیدری، پورٹ قاسم، کراچی کی ساحلی پٹی پر نیول انٹیلی جنس کے اشتراک سے کامیاب آپریشن کیا اور چار افراد کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے آئس کرسٹل برآمد ہوئی ہے۔
ضبط شدہ منشیات کا وزن 450 کلو گرام ہے اور بین الاقوامی مارکیٹ میں اس کی مالیت چار ارب روپے ہے، اصل ذمہ داران تک پہنچنے کے لئے مزید تفتیش جاری ہے۔