اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 89 پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافہ جنوری 2021ء کے مہینے کے لئے کیا گیا ہے۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے اس سلسلے میں 0.9270 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی جس کی نیپرا اتھارٹی نے 25 فروری 2021ء کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی.
اضافے کی وصولی صرف مارچ کے بلوں میں ہو گی, اس کا اطلاق لائف لائن صارفین اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔