25 ہزار کے معطل بانڈز کے بدلے شہریوں کو 115 ارب کی ادائیگی

537

اسلام آباد: سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز (سی ڈی این ایس) نے 25 ہزار روپے مالیت کے معطل ہونے والے بانڈز کے بدلے شہریوں کو اب تک 115 ارب روپے واپس کر دئیے ہیں۔

سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کے ایک اہلکار نے سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی کو بتایا کہ فروری 2021ء کے اختتام تک 25 ہزار روپے مالیت کے بانڈز واپس کرنے والے شہریوں کو مجموعی طور پر 115 ارب روپے ادا کر دئیے گئے ہیں۔

حکومت نے چند ماہ قبل 25 ہزار روپے کے بانڈز کو واپس کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ 30 مئی تک بانڈز واپس کرنے والے شہریوں کو مزید 45 ارب روپے ادا کر دئیے جائیں گے۔

سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کے مطابق 25 ہزار مالیت کے بانڈز میں کل 160 ارب روپے کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔

اس سے قبل 40 ہزار روپے مالیت بانڈز بھی منسوخ کر دئیے گئے تھے اور ان بانڈز میں سرمایہ کاری کرنے والے شہریوں کو 258 ارب روپے کی ادائیگی کی جا چکی ہے۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ جاری مالی سال کے پہلے سات ماہ میں سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کے کھاتوں کا حجم 540 ارب روپے رہا ہے جبکہ جاری مالی سال میں 249 ارب روپے کی سرمایہ کاری کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here