سب سے زیادہ ارب پتی افراد کا تعلق کس ملک سے ہے؟

769

بیجنگ: چینی ارب پتیوں کی تعداد سال 2020ء کے دوران 259 کے اضافے سے 1058 ہو گئی، اس طرح یہ ملک ایک ہزار ارب پتیوں کا حامل پہلا ملک بن گیا جس کی وجہ سٹاک مارکیٹ میں تیزی اور نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن سے کورونا وائرس کے دبائو میں کمی ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے نے ہورن گلوبل کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ سال 2020ء میں کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کے باعث عالمی اقتصادی شرح نمو بری طرح متاثر ہوئی، اس کے باوجود چین کی شرح نمو مثبت رہی۔

رپورٹ کے مطابق چین میں ارب پتیوں کی تعداد میں سال 2020ء کے دوران 259 کا اضافہ ہوا جو باقی تمام دنیا کے نئے ارب پتیوں سے زیادہ ہیں، اس طرح چین ایک ہزار 58 ارب پتیوں کا حامل دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔

دوسرے نمبر پر امریکا رہا جہاں گزشتہ سال 70 مزید افراد ارب پتیوں کی فہرست میں شمال ہوئے جس سے ان کی تعداد 696 تک پہنچ گئی ہے۔

سب سے زیادہ اضافہ منرل واٹر کمپنی نانگ فو کے مالک ژانگ شینشن کے اثاثوں میں ہوا جو 85 ارب ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ ارب پتیوں کی فہرست میں شامل ہوئے اور ان کا نام 10 بڑے ارب پتیوں میں شامل ہے۔ انھوں نے گزشتہ سال ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی پبلک آفرنگ سے اپنے کاروبار کا آغاز کیا تھا۔

یاد رہے کہ پانچ سال کے عرصے میں چینی ارب پتیوں میں 490 افراد کا اضافہ ہوا جبکہ اسی عرصے میں امریکی ارب پتیوں کی تعداد صرف 160 کا اضافہ کر سکی۔ اس وقت دنیا کے 10 بڑے ارب پتیوں میں سے چھ کا تعلق چین سے ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here