ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں اضافہ

733

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مارچ کیلئے ایل پی جی کی نظرثانی شدہ قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

اوگرا کے نوٹی فکیشن کے مطابق ملک میں پیدا ہونے والی ایل پی جی کے 11.8 کلوگرام کے سلنڈر کی قیمت میں 21 روپے 78 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

11.8 کلو گرام کے سلنڈر کی نئی قیمت اب مارچ 2021ء میں 1884.92 روپے ہو گی جو گزشتہ ماہ 1863.14 روپے تھی۔

ایل پی جی کی فی میٹرک ٹن قیمت ایک لاکھ 59 ہزار 738 روپے 70 پیسے مقرر کی گئی ہے جو فروری 2021ء میں ایک لاکھ 57 ہزار 894 روپے 35 پیسے تھی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here