سال 2020ء: فیصل بینک لمیٹڈ کو بعد از ٹیکس چھ ارب 68 کروڑ روپے آمدن

661

اسلام آباد: سال 2020ء کے دوران فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل) کے خالص منافع میں 11.33 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

فیصل بینک کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال میں ایف بی ایل کی بعد از ٹیکس آمدنی چھ ارب 68 کروڑ روپے جبکہ فی حصص آمدنی 4.40 روپے تک بڑھ گئی۔ سال 2019ء کیلئے بینک کا خالص منافع چھ ارب روپے جبکہ فی حصص آمدنی 3.96 روپے رہی تھی۔

اس طرح 2019ء کے مقابلہ میں سال 2020ء کے دوران فیصل بینک لمیٹڈ کی بعد از ٹیکس آمدن میں 68 کروڑ روپے یعنی 11 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here