42 سال کے دوران آئی ایم ایف کی رپورٹس میں کون سا لفظ سب سے زیادہ استعمال ہوا؟

پیداوار اور روزگار کی فراہمی کے حوالہ سے دنیا بھر مینوفیکچرنگ سیکٹر سب سے بڑا ہے لیکن اس کے حوالے سے رپورٹس میں بات بہت کم کی گئی ہے

463

اسلام آباد: گزشتہ 42 سال کے دوران عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی مختلف رپورٹس میں سب سے زیادہ ”سروسز” کا لفظ استعمال کیا گیا ہے۔

آئی ایم ایف نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ 1978ء سے لے کر 2019ء کے دوران ”مشرقی اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک” کی معاشی ترقی کے حوالہ سے تیار کی جانے والی اس کی ہزاروں رپورٹس میں سب سے زیادہ تذکرہ ”سروسز” سیکٹر کا کیا گیا ہے۔

رپورٹس میں استعمال کی جانے والی انفراسٹرکچر سے لے کر لبرلائزیشن کی اصلاحات میں سب سے زیادہ یعنی 20 فیصد ‘سروسز’ کی اصلاح استعمال کی گئی ہے جبکہ سروسز کے مقابلہ میں پیداوار اور روزگار فراہم کرنے والے مینوفیکچرنگ کے شعبہ کے بارے میں صرف دو تا پانچ فیصد بات کی گئی ہے۔

 عالمی ادارہ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی ترقیاتی رپورٹس میں دوسری سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی اصلاح ایگریکلچر یا ایگریکلچرل رہی ہے جبکہ اس کے بعد انڈسٹری یا انڈسٹریل کا لفظ زیادہ بار لکھا گیا ہے۔ مزید برآں مینوفیکچرنگ کی اصلاح استعمال انسٹی ٹیوشنز، پرائیویٹائزیشن اور انفراسٹرکچر سے بھی کم استعمال کی گئی ہے۔

آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ کووڈ-19 کی عالمی وبا کے باعث دنیا بھر میں سب سے زیادہ متاثرہ شعبہ بھی خدمات کا شعبہ ہی رہا ہے تاہم کووڈ-19 کے بعد کئی ممالک کی معاشی بحالی میں خدمات کے شعبے کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here