مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی حکومت نے اسلحہ کے انبار لگانے کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے چھ ارب ڈالر کا اسلحہ خریدنے کی منظوری دی ہے۔
عبرانی نیوز ویب سائٹ واللا کے مطابق اسرائیلی فوج کیلئے مزید 6 ارب ڈالر کا اسلحہ، گولہ بارود اور فوجی سازو سامان خریدنے کی منظوری وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی کابینہ نے دی ہے۔
اس ضمن میں سب سے بڑا سودا امریکہ کے ساتھ کیا جائے گا جس میں جنگی طیارے، جنگی ہیلی کاپٹر، جدید جنگی آلات، فوج کے فضائی آلات، ڈیجیٹل آلات، سائبر آلات، فضائی دفاع کا ساز و سامان اور جاسوسی کے آلات شامل ہیں۔
عبرانی نیوز ویب سائٹ کے مطابق اسرائیل امریکہ سے ایف 35 بمبار طیارے بھی خریدنے کا ارادہ رکھتا ہے۔