خیبرپختونخوا ٹورزم کارپوریشن کا پرانا بینک اکائونٹ بند

611

پشاور: حکومتِ خیبرپختونخوا نے ٹورزم کارپوریشن کا بینک اکاؤنٹ بند کرتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز کی وصولی کیلئے بینک آف خیبر میں نیا اکاؤنٹ کھونے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی واضح رہے کہ صوبائی حکومت نے سابقہ ٹورزم کارپوریشن کو کے پی کلچر اینڈ ٹورزم اتھارٹی (کے پی سی ٹی اے) سے تبدیل کرکے صوبائی وزیر برائے سیاحت کو اس کا چئیرمین تعینات کر دیا ہے۔

صوبائی محکمہ خزانہ کی جانب سے دی گئی اجازت کے مطابق کلچر اینڈ ٹورزم اتھارٹی بینک آف خیبرمیں ایک سیونگز اکاؤنٹ کھلوائے گی اور صوبائی حکومت کی جانب سے اس میں چھ ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز منتقل کیے جائیں گے۔

ان منصوبوں میں ہند صوابی میں پارک کی تعمیر سمیت سیاحت کے سہولیاتی مراکز، سیاحتی میلوں کا انعقاد، چھوٹے پیمانے کی سیاحتی سرگرمیوں کا فروغ، نئے سیاحتی مقامات کی تیاری اور سیاحت کے مختلف منصوبوں کی فزیبلیٹی تیار کرنا شامل ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here