مصری کمپنی السویدی الیکٹرک کا پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کا عندیہ

پاکستان تیزی سے ابھرتی ہوئی مارکیٹ ہے، حکومت کی مثبت پالیسیوں کے سبب دنیا بھر کی کمپنیاں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی کا اظہار کر رہی ہیں، شاہ محمود قریشی

757

قاہرہ : مصر کی توانائی کے شعبے کی معروف کمپنی السویدی الیکٹرک نے پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

گزشتہ روز دورہ مصر کے دوران قاہرہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے السویدی الیکٹرک کے صدر اور سی ای او احمد السویدی نے ملاقات کی، احمد السویدی نے وزیر خارجہ کو اپنی کمپنی کے حجم، مصنوعات اور مختلف ممالک میں سرمایہ کاری کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔

وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستانی حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں کاروبار کی بہترین سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ عالمی سطح پر کاروبار میں سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے پاکستان کی درجہ بندی میں نمایاں بہتری آئی ہے جو عالمی برادری کی جانب سے ہماری مثبت پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تیزی سے ابھرتی ہوئی مارکیٹ ہے ہماری حکومت کی مثبت پالیسیوں کے سبب دنیا بھر کی موثر کاروباری کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی کا اظہار کر رہی ہیں۔ وزارت خارجہ معاشی سفارت کاری کے ذریعے دنیا بھر میں پاکستانی مارکیٹ کو متعارف کروانے کیلئے اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔

السویدی کمپنی کے سی ای او احمد السویدی نے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان کے معاشی سفارت کاری کے اقدام کو سراہا اور السویدی کمپنی کی جانب سے پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کا عندیہ دیا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here