حکومت کا 18 وفاقی محکموں میں تنخواہیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

618

اسلام آباد: حکومت نے صدر اور وزیراعظم کے سیکرٹیریٹ سمیت 18 محکموں کے وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

جن محکموں کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا ان میں نیب، ایف بی آر، سینیٹ، قومی اسمبلی، قانون نافذ کرنے والے ادارے، محکمہ صحت، ہائی کورٹس، وفاقی پولیس، موٹروے پولیس، سول آرمڈ فورسز، اے ایس ایف، آئی بی، آئی ایس آئی اور ایف آئی اے شامل ہیں۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ محکموں کے اضافی مراعات لینےوالے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا جبکہ حکومت کی جانب سے اعلان کردہ اضافی تنخواہوں کا اطلاق اضافی مراعات لینے والے 18 محکموں کے 326745 ملازمین پر نہیں ہو گا۔

یہ بھی پڑھیۓ:

کون سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ ہو گا؟

گریڈ ایک سے 19 کے وفاقی ملازمین کو تنخواہوں میں 25 فیصد ایڈہاک ریلیف مل گیا

قانون و انصاف کمیشن کے ملازمین، پارلیمانی امور ڈویژن اور اسلام آباد ماڈل پولیس کی تنخواہوں میں بھی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

اس دوران، یکم مارچ سے 2017 کی بنیادی تنخواہوں میں اضافہ روک دیا جائے گا۔ تاہم، حکومت نے 296479 وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ تنخواہوں میں 25 فیصد ایڈہاک اضافے سے قومی خزانے پر 21 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پہلے سے 100 فیصد ایڈہاک ریلیف لینے والے ملازمین کی حالیہ تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

مزید برآں، فنانس ڈویژن کا صوبائی حکومتوں سے تنخواہوں میں تجویز کردہ اضافے کی سفارش پر غور کرنے کا امکان ہے کیونکہ صوبائی حکومتوں کو انکے فنڈز کردہ وسائل میں سے ہی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرنا ہو گا اور اس حوالے سے کابینہ کی صوبائی حکومتوں کو ایک سمری بھیجنے کی توقع ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here