بیجنگ: چین میں مسافر بردار گاڑیوں کی فروخت میں جنوری 2021ء کے دوران سالانہ بنیاد پر 25.7 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ میلہ بہاراں سے قبل اضافی خریداری اور مقامی حکومتوں کے موافق اقدامات ہیں۔
چائنہ پسنجر کار ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جنوری 2021ء میں سیڈان، سپورٹس اور ایس یو ویز سمیت کل 21 لاکھ 60 ہزار گاڑیاں فروخت ہوئیں جو جنوری 2020ء کے مقابلے میں 25.7 فیصد زیادہ تاہم دسمبر 2020ء کے مقابلے میں 5.6 فیصد کم ہیں۔
جنوری 2021ء کے دوران قابل تجدید توانائی کی حامل قریباََ ایک لاکھ 68 ہزار مسافر بردار گاڑیاں ہول سیل میں فروخت ہوئیں جو جنوری 2020ء کی نسبت 290.6 فیصد زیادہ ہیں۔
ہائبرڈ کاروں کی فروخت جنوری 2021ء کے دوران سالانہ بنیاد پر 173 فیصد کم ہو کر قریباََ 27 ہزار یونٹ رہی جبکہ ایک لاکھ 41 ہزار کے قریب الیکٹرک گاڑیاں فروخت ہوئیں جو جنوری 2020ء کے اسی ماہ کے مقابلے میں 325.8 فیصد زیادہ ہیں۔
ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ چین کی اقتصادی ترقی اور آٹو مارکیٹ میں وسیع گنجائش کے باعث رواں سال گاڑیوں کی طلب میں دوبارہ بہتری آئے گی۔