یورپی ایئرپورٹس سے مسافروں کی آمدورفت میں ایک ارب 72 کروڑ کمی

609

برسلز: یورپی یونین کے رکن ممالک کے ایئرپورٹس سے مسافروں کی آمدورفت میں سال 2020ء کے دوران سالانہ بنیاد پر مجموعی طور پر 70 فیصد کمی ہوئی جس کی وجہ کورونا وائرس کے باعث عائد سفری پابندیاں ہیں۔

یورپی یونین کی ایئرپورٹس کونسل انٹرنیشنل کی جانب سے گزشتہ روز جاری بیان کے مطابق کورونا وائرس اور لاک ڈائون کے نتیجے میں یورپی ایئرپورٹس سے مسافروں کی آمد و رفت میں واضح کمی ہوئی ہے اور سال کے دوران ان ایئرپورٹس سے سفر کرنے والوں کی تعداد 2019ء کے مقابلے میں ایک ارب 72 کروڑ (70 فیصد ) کم رہی۔

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین حکام کی جانب سے بلاک کے ایئرپورٹس کی معاونت کے لیے صرف 2.2 ارب یورو (2.66 ارب ڈالر) رکھے گئے ہیں جو ان کی 2020ء میں نقصان ہونے والی آمدنی کے 8 فیصد سے بھی کم ہیں۔

یورپی حکام کا کہنا تھا کہ یورپ کے وہ ایئرپورٹس جو بلاک کا حصہ نہیں وہ بلاک کی نسبت زیادہ متاثر ہوئے اور ان کی آمد و رفت میں سالانہ بنیاد پر 73 فیصد کمی آئی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here