پہلی ششماہی کے دوران ایل پی جی کی ملکی پیداوارمیں 6.39 فیصد اضافہ

467

اسلام آباد: جاری مالی سال 2020-21ء کی پہلی ششماہی (جولائی تا دسمبر) کے دوران ایل پی جی کی ملکی پیداوار میں 6.39 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کی پہلی ششماہی میں ملک میں 43 کروڑ 33 لاکھ43 ہزار لٹر ایل پی جی کی پیداوار حاصل ہوئی۔

یہ شرح گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 6.39 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں ملک میں ایل پی جی کی 40 کروڑ 70 لاکھ 27 ہزار لٹر پیداوار حاصل ہوئی تھی۔

ماہانہ بنیادوں پر دسمبر 2020ء میں ایل پی جی کی ملکی پیداوارمیں اضافہ کی شرح 8.17 فیصد ریکارڈ کی گئی، دسمبر 2020ء میں ایل پی جی کی 8 کروڑ 26 لاکھ 63 ہزار لٹر پیداوار ریکارڈ کی گئی۔ دسمبر 2019ء میں سات کروڑ 64 لاکھ 17 ہزار لٹر ایل پی جی کی پیداوار حاصل ہوئی تھی۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کے مطابق جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں ملک میں پیٹرولیم گروپ کے مصنوعات کی پیداوار میں ماہانہ بنیادوں پر 23.91 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 5.01 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here