پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد

521

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے عوام کو ریلیف کی فراہم کرنے کیلئے اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مجوزہ اضافے کی تجویز مسترد کر دی۔

سوموار کو وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 14.07روپے فی لٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13.61 روپے فی لٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں 10.79 روپے فی لٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 7.43 روپے فی لٹر اضافہ تجویز کیا گیا تھا۔

وزیرِ اعظم نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی تجویز منظور نہیں کی، وزیراعظم نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے ہر حد تک جائے گی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم کی جانب سے اوگرا کی تجویز مسترد کیے جانے کے بعد ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں یکم فروری 2021ء کی سطح پر برقرار رہیں گی، جس کے مطابق پٹرول کی قیمت 111 روپے 90 پیسے فی لٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل 116 روپے 7 پیسے، لائٹ ڈیزل 79 روپے 23 پیسے جبکہ مٹی کا تیل 80 روپے 19 پیسے میں فروخت ہو گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here