خیبرپختونخوا  آن لائن بجٹ پورٹل متعارف کرانے والا پہلا صوبہ بن گیا

555

پشاور: حکومت خیبرپختونخوا نے پبلک فنانشل منیجمنٹ (پی ایف ایم) اصلاحات پر ہمیشہ خاص توجہ دی ہے اور وہ اب بجٹ کے عمل کو مزید تیز اور پیپرلیس بنانے کیلئے ایک اور ذریعہ متعار ف کرنے والا پہلا صوبہ بھی بن چکا ہے۔

بجٹ سازی کے عمل کو موثر بنانے اور اس میں تیزی لانے کیلئے محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے بجٹ ویب پورٹل (آن لائن/انٹر فیس) کا اعلان کیا ہے تاکہ مالی سال 2021-22ء کیلئے بجٹ تخمینوں کی تیاری کے سلسلے میں متعلقہ محکموں کو سہولت دی جا سکے۔

صوبائی حکومت کی یہ کامیابی پیپر لیس گورننس ماڈل کے ہدف کی جانب حکومت کو مزید قریب کر دے گی، یہ آن لائن پورٹل نہ صرف ڈیٹا محفوظ کرنے کیلئے انٹرفیس فراہم کرے گا بلکہ اس میں انتظامی محکموں کیلئے ہر محکمے کے مالیاتی اور انسانی و سائل کے ڈیٹا کی دستیابی بھی اہمیت کی حامل ہو گی۔

یہ بھی پڑھیے:

خیبرپختونخوا میں 16 ارب کے 38 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

خیبرپختونخوا حکومت کا وڈیو گیمنگ انڈسٹری کو فروغ دینے کا اعلان

خیبرپختونخوا: کرپٹو کرنسی اور مائننگ کے حوالے سے ایڈوائزری کمیٹی تشکیل

یہ ویب پورٹل اسناد تک خاص رسائی، محکموں کیلئے متعلقہ ڈیٹا کی فراہمی اور محکموں کی سطح پر بجٹ ڈیٹا فارمز اعدادوشمار تک رسائی بھی دے گا جس کا مقصد محکموں کو مالی سال 2021 -22ء کیلئے ان کے بجٹ تخمینوں کے تجزیے اور انہیں حتمی شکل دینے کیلئے سہولت دینا ہے۔

محکمہ خزانہ کا بجٹ ویب پورٹل کی نمایاں خصوصیات میں بجٹ فارمز ڈیٹا اور محکموں کے اندر اور محکموں کے مابین برقی رابطوں کے عمل کیلئے بھی سہولت فراہم کرے گا۔

چونکہ مالی سال 2021-22ء کا بجٹ سائیکل شروع ہو چکا ہے، اس لئے محکمہ خزانہ نے نیشنل گورننس پروگرام کی فنی معاونت سے تمام محکموں کے خزانہ حکام کیلئے اورینٹیشن سیشن کا اہتمام کیا ہے، اس سیشن میں بجٹ کی تیاری اور بجٹ کیلئے کام کے طریقہ کار پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل فنانس سیکرٹری خیبرپختونخوا شاہ رخ علی خان نے کہا کہ اس سے بجٹ سازی اور بجٹ مختص کرنے کے عمل کو نہ صرف موثر بنانے بلکہ خیبرپختونخوا میں پالیسی فیصلہ سازی سے متعلق معلومات فراہم کرنے میں بھی معاونت ملے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here