ٹویٹر نے بھارت کی جانب سے اکائونٹس معطلی کی درخواست مسترد کر دی

573

نئی دہلی: ٹویٹر انتظامیہ نے بھارتی حکومت کی جانب سے ایک ہزار سے زائد اکاؤنٹس کو بند کرنے کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ درخواست کمپنی کے قوانین سے مطابقت نہیں رکھتی اکاؤنٹس پر پابندی یا بھارت میں ان کی رسائی محدود کرنے پر وہ متفق نہیں۔

بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی حکومت نے ٹویٹر انتظامیہ سے 1100 سے زائد ایسے اکاؤنٹس کو بند کرنے کا کہا تھا جن سے بھارتی اتنظامیہ پر کسانوں کے خلاف ظلم و ستم روا رکھنے مواد شئیر کیا جا رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: کشمیر کیلئے آواز اٹھانے پر 200 سے زائد پاکستانی ٹویٹر اکائونٹس بند

مودی سرکار نے کہا کہ کچھ ٹویٹر اکاؤنٹس کے پیچھے پاکستان یا خالصتان کے حامیوں کا ہاتھ شامل ہونے کا خدشہ ہے اور یہ اکاؤنٹس سکھ علیحدگی پسند تحریک کی حمایت کے لیے چلائے جا رہے ہیں۔

ٹویٹر نے اپنی ایک بلاگ پوسٹ میں کہا اگرچہ ٹویٹر نے کئی اقدامات کے ذریعے 500 سے زائد اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی کرکے انہیں مستقل طور پر بند کیا ہے کیونکہ بھارتی حکومت نے ان اکاؤنٹس کو بند کرنے کی نشاندہی کی تھی، لیکن ٹویٹر نے تمام اکاؤنٹس بند کرنے سے معذرت کر لی تھی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here