کون سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ ہو گا؟

وزارت خزانہ نے ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں 25 فیصد ایڈہاک ریلیف کی سمری کابینہ کے سامنے رکھ دی

1704

اسلام آباد: وفاقی وزارت خزانہ نے وفاقی حکومت کے گریڈ ایک سے گریڈ 19 تک کے ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں 25 فیصد ایڈہاک ریلیف کی منظوری کی سمری وفاقی کابینہ کے سامنے رکھ دی ہے۔

وزارت خزانہ نے وفاقی حکومت کے گریڈ ایک سے لیکر 19 تک کے ملازمین (وفاقی سیکرٹریٹ و ملحقہ محکمہ جات) کیلئے بی پی ایس 2017 کی بنیادی تنخواہ پر 25 فیصد تخفیف تفاوت الاﺅنس دینے سے اتفاق کیا ہے۔

تاہم اس الائونس کا اطلاق اُن ملازمین پر ہو گا جنہوں نے کبھی بھی بنیادی تنخواہ کے 100 فیصد یا اس سے زائد اضافی تنخواہ وصول نہ کی ہو اور نہ ہی 31 مارچ 2021ء تک کارگردگی الائونس وصول کیا ہو۔

یہ بھی پڑھیے: گریڈ ایک سے 19 کے ملازمین کیلئے 25 فیصد ایڈہاک ریلیف 

وزارت خزانہ کی طرف سے جمعرات کو جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم کی طرف سے قائم کردہ خصوصی کمیٹی  اور وفاقی ملازمین کے نمائندوں کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت فنانس ڈویژن نے اس بات سے اصولی اتفاق کیا ہے کہ گریڈ ایک سے 16 یا اس کے مساوی گریڈز کو یکم مارچ 2021ء سے حکومت خیبرپختونخوا کی طرز پر اَپ گریڈ کیاجائے گا۔

آئندہ بجٹ میں اسی طرز پر ٹائم سکیل کی منظوری پر غور ہو گا۔ ایڈہاک ریلیف کو نئے مالی سال کے بجٹ میں بنیادی تنخواہ میں ضم کرنے پر بھی اصولی اتفاق کیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ صوبوں کو اپنے وسائل سے بنیادی تنخواہ میں ایڈہاک ریلیف شامل کرنے کی سفارش کی جائے گی۔ ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں 25 فیصدایڈہاک ریلیف کی مطلوبہ منظوری کیلئے سمری کابینہ کے سامنے رکھ دی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here