مالی سال کے سات میں پاکستان کی برآمدات کا حجم 14 ارب 24 کروڑ ڈالر سے زائد رہا

649

اسلام آباد: جاری مالی سال 2020-21ء کے ابتدائی سات ماہ (جولائی تا جنوری) کے دوران مجموعی قومی برآمدات میں 5.53 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں جولائی تا جنوری 2020-21ء کے دوران پاکستان کی مجموعی برآمدات 14 ارب 24 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران پاکستان نے برآمدات کے ذریعے 13 ارب 49 کروڑ 60 لاکھ ڈالر زرمبادلہ کمایا تھا۔

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران مجموعی قومی برآمدات میں 74 کروڑ 60 لاکھ ڈالر یعنی 5.53 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: 

سات ماہ میں تجارتی خسارہ 14.96 ارب ڈالر پر پہنچ گیا

چھ ماہ میں پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں 40 فیصد اضافہ ریکارڈ

دوسری جانب اسی عرصہ کے دوران درآمدات میں بھی 6.92 فیصد اضافہ کے نتیجہ میں درآمدات کا حجم گزشتہ سال کے 27 کروڑ 31 لاکھ 60 لاکھ ڈالر کے مقابلہ میں رواں سال 29 ارب 20 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا۔

پی بی ایس کے مطابق جنوری 2020ء کے مقابلہ میں جنوری 2021ء کے دوران پاکستان کی برآمدات میں 8.11  فیصد اضافہ ہوا اور برآمدات کی مالیت ایک ارب 97 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے مقابلہ میں دو ارب 13 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تک بڑھ گئی۔

اسی طرح جنوری 2020ء کے مقابلہ میں جنوری 2021ء کے دوران درآمدات بھی 14.85 فیصد اضافہ سے چار ارب 12 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کے مقابلہ میں چار ارب 73 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تک بڑھ گئیں۔

رپورٹ کے مطابق دسمبر 2020ء کے مقابلہ میں جنوری 2021ء کے دوران ملکی برآمدات میں 9.89 فیصد کمی واقع ہوئی ہے اور برآمدات کا حجم دسمبر کے دو ارب 36 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کے مقابلہ میں جنوری میں دو ارب 13 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تک کم ہوا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here