اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے مسرور خان کو چئیرمین آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔
منگل کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں دیگر امور کے علاوہ چئیرمین اوگرا کیلئے مسرور خان کے نام کی منظوری دی گئی۔
مسرور خان اس وقت ایک اہم آئل مارکیٹنگ کمپنی (او ایم سی) کے ساتھ اعلیٰ عہدے پر کام کر رہے ہیں تاہم اب وہ جلد چیئرمن اوگرا کی زمہ داریاں سنبھالیں گے۔
اس سے قبل کابینہ ڈویژن نے چئیرمین اوگرا کے عہدے کیلئے تین امیدواروں کے نام شارٹ لسٹ کر کے وزیراعظم عمران خان کو پیش کیے تھے جن میں شاہد کریم، مسرور خان اور عمار جدون شامل تھے۔