این ایف سی کے تحت وفاق کی جانب سے صوبوں کو 12 کھرب 80 ارب روپے سے زائد منتقل

پہلی ششماہی میں پنجاب کو این ایف سی کے تحت چھ کھرب21 ارب، سندھ کو تین کھرب 19 ارب، خیبر پختونخوا کو دو کھرب 5 ارب اور بلوچستان کو ایک کھرب 33 ارب روپے منتقل ہوئے: وزارت خزانہ

1163

اسلام آباد: قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ (این ایف سی) کے تحت جاری مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران وفاق کی جانب سے صوبوں کو 12 کھرب 80 ارب 6 کروڑ 30 لاکھ روپے منتقل کیے گئے ہیں۔

وزارت خزانہ کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی (جولائی سے ستمبر 2020ء) کی مدت میں این ایف سی کے تحت وفاق سے صوبوں کو پانچ  کھرب 3 ارب 98 کروڑ 20 لاکھ روپے جبکہ پہلی ششماہی (جولائی تا دسمبر 2020ء) کے دوران 12 کھرب 80 ارب 6 کروڑ 30 لاکھ روپے منتقل کیے گئے۔

این ایف سی کے تحت وفاق سے پنجاب کو پہلی سہ ماہی میں دو کھرب 46 ارب 41 کروڑ 60 لاکھ روپے اور پہلی ششماہی میں چھ کھرب21 ارب 71 کروڑ 80 لاکھ روپے منتقل ہوئے۔

پہلی سہ ماہی میں این ایف سی ایوارڈ کے تحت وفاق سے سندھ کو ایک کھرب 24 ارب 17 کرو ڑ روپے جبکہ پہلی ششماہی میں تین کھرب 19 ارب 90 کروڑ 90 لاکھ روپے منتقل ہوئے۔

این ایف سی کے تحت وفاق سے خیبرپختونخوا کو پہلی سہ ماہی میں 80 ارب 90 کروڑ 50 لاکھ روپے اور پہلی ششماہی میں دو کھرب 5 ارب 9 کروڑ 50 لاکھ روپے منتقل ہوئے۔

اسی طرح بلوچستان کو وفاق کی جانب سے این ایف سی ایوارڈ کے تحت پہلی سہ ماہی میں 52 ارب 49 کروڑ 20 لاکھ روپے اور پہلی ششماہی میں ایک کھرب 33 ارب 34 کروڑ 20 لاکھ روپے منتقل ہوئے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here