اسلام آباد: ملک میں سوئی سدرن کے نادہندگان کے ذمہ 9 ارب 40 کروڑ روپے کے بقایا جات ہیں جبکہ سوئی سدرن اور سوئی نادرن کےنادہندگان کی مجموعی تعداد پانچ لاکھ 47 ہزار ہے۔
وزارت پٹرولیم کے ذرائع کے مطابق سندھ میں سوئی سدرن گیس کمپنی کے تین لاکھ 8 ہزار 640 نادہندگان ہیں جبکہ بلوچستان میں ان کی تعداد 58 ہزار 94 ہے۔
اس طرح سوئی نادرن کے کل نادہندگان کی تعداد تین لاکھ 66 ہزار 734 ہے۔ سوئی نادرن کے پنجاب میں نادہندگان کی تعداد ایک لاکھ 44 ہزار 166 جبکہ خیبرپختونخوا میں یہ تعداد 37 ہزار 40 ہے۔
اگست 2020ء سے سوئی سدرن کے56 ہزار 881 نادہندگان کے کنیکشن منقطع کئے جا چکے ہیں۔