سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 6.8 ارب روپے کے چار منصوبوں کی منظوری دیدی

657

اسلام آباد: سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے چھ ارب 80 کروڑ مالیت چار منصوبوں کی منظوری دیدی جبکہ 43.32 ارب روپے کا ایک منصوبہ حتمی منظوری کے لئے ایکنک کو بھجوا دیا گیا۔

سوموار کو سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب خان کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری پلاننگ مطہر نیاز رانا، پلاننگ کمیشن اور وفاقی وزارتوں / ڈویژنوں کے سینئر عہدیداروں نے بھی شرکت کی جبکہ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے صوبائی حکومتوں کے نمائندے شریک ہوئے۔

اجلاس میں نلتر تھری ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پیش کیا گیا، اس منصوبے کے تحت گلگت اور اس کے آس پاس کے علاقوں کی بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے نلتر فائیو کی موجودہ 66 کے وی ٹرانسمیشن لائن کے ذریعے 16 میگاواٹ کا ہائیڈرو پاور پروجیکٹ قائم کیا جائے گا جس پر چھ ارب 19 کروڑ 94 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔

اجلاس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق تین منصوبے پیش کیے گئے، پہلا انوویٹو انویسٹمنٹ اینڈ سپورٹ فنڈ کی فزیبلٹی اسٹڈی کیلئے آٹھ کروڑ 42 لاکھ روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا گیا، دوسرا سپیشل ٹیکنالوجی زونز کی ترقی کیلئے فزیبلٹی اسٹڈی کیلئے 16 کروڑ 50 لاکھ روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا جبکہ تیسرا ہائی امپیکٹ سکلز بوٹ کیمپ کیلئے 42 کروڑ روپے سے زائد کا منصوبہ پیش کیا گیا۔ تینوں منصوبوں کی منظوری دے دی گئی۔

وزارت مواصلات کی جانب سے پیش کردہ سیالکوٹ (سمبڑیال) کھاریاں موٹروے کی تعمیر کیلئے 43 ارب 32 کروڑ 85 لاکھ روپے کا منصوبہ حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیا گیا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here