بی آر ٹی پشاور میں مزید 30 بسیں شامل کرنے کا فیصلہ

535

پشاور: بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) کے سفری اعداد وشمار میں بڑھتے ہوئے اضافے کے پیش نظر بی آر ٹی پشاور کیلئے 30 نئی بسیں چین سے پاکستان کیلئے روانہ کر دی گئیں۔

نئی بسیں 18 میٹر لمبی ہوں گی اور ہر بس 125 کے قریب مسافروں کو لے جانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

نئی بسوں کے اضافے سے بی آر ٹی بسوں کی مجموعی تعداد 158 ہو جائے گی جس سے سسٹم کو مزید تقویت اور شہریوں کو مزید سہولت میسر آ سکے گی۔

نئی بسوں کی آمد کے بعد ان کو ایکسپریس روٹ سمیت دیگر روٹس پر چلایا جائے گا۔ 18 میٹر کی 30 بسوں میں بیک وقت تین ہزار سات سو پچاس کے قریب مسافر سفر کرسکیں گے۔

اس حوالے سے ترجمان ٹرانس پشاور کا کہنا ہے کہ شہریوں کو بہترین سفری سہولت دینا ادارے کی اولین ترجیح ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here