اوگرا نے ہائیڈرو کاربن ڈویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ کو گیس میٹرز کے معائنے کا اختیار سونپ دیا

591

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے صارفین کی درخواست پر ہائیڈرو کاربن ڈویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ (ایچ ڈی آئی پی) کو صنعتی اور کمرشل گیس میٹرز کے معائنےاور ٹیسٹ کا اختیار سونپ دیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق مستقبل میں ان میٹرز کی تمام تر انسپکشن ایچ ڈی آئی پی اور گیس کمپنیاں مل کر کریں گی۔

اوگرا نے سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) اور سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ صنعتی اور کمرشل صارفین کی درخواست پر میٹرز کی تبدیلی، ٹیسٹنگ اور انسپکشن کا کام شروع کرنے سے پہلے ایچ ڈی آئی پی کے ساتھ رابطے کو یقینی بنایا جائے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here