2020ء کے دوران فوجی فرٹیلائزر بن قاسم کو دو ارب 19 کروڑ روپے منافع

592

اسلام آباد: مالی سال 2020ء کے دوران فوجی فرٹیلائزر بن قاسم لمیٹڈ کو دو ارب 19 کروڑ 20 لاکھ روپے خالص منافع حاصل ہوا ہے جبکہ 2019ء کے دوران کمپنی کو 59 کروڑ 21 لاکھ روپے بعد از ٹیکس خسارہ ہوا تھا۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق گزشتہ سال 2020ء کے دوران کمپنی نے خسارہ پر قابو پاتے ہوئے دو ارب روپے سے زیادہ کا نفع کمایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2019ء کے مقابلہ میں گزشتہ سال کے دوران کمپنی کا عمومی منافع 114 فیصد کے نمایاں اضافہ سے پانچ ارب 88 کروڑ 50 لاکھ روپے کے مقابلہ میں 12 ارب 57 کروڑ 90 لاکھ روپے تک بڑھ گیا اور دوران سال کمپنی کے عمومی منافع میں چھ ارب 69 کروڑ 40 لاکھ روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب سال 2020ء کے دوران کمپنی کے انتظامی اخراجات 12 فیصد کمی سے ایک ارب 42 کروڑ 20 لاکھ روپے کے مقابلہ میں ایک ارب 25 کروڑ 50 لاکھ روپے جبکہ مالیاتی اخراجات بھی 15 فیصد کمی کے نتیجہ میں پانچ ارب 19 کروڑ 90 لاکھ روپے کے مقابلہ میں چار ارب 44 کروڑ 40 لاکھ روپے اور متفرق اخراجات 51 فیصد کی نمایاں کمی سے 63 کرور 80 لاکھ روپے کے مقابلہ میں 31 کروڑ 20 لاکھ روپے تک کم ہو گئے۔

مزید برآں سال 2019ء کے مقابلہ میں سال 2020ء کے دوران کمپنی کی متفرق آمدنی 19 فیصد اضافہ سے چار ارب 37 کروڑ روپے کے مقابلہ میں پانچ ارب 18 کروڑ 40 لاکھ روپے تک بڑھ گئی۔

اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ سال کے دوران کمپنی کے عمومی منافع میں 114 فیصد اضافہ، انتظامی اخراجات میں 12 فیصد جبکہ مالیاتی اخراجات میں 15 فیصد اور متفرق اخراجات میں 51 فیصد کی نمایاں کمی کی وجہ فرٹیلائزرز بن قاسم کے خسارہ میں کمی اور بعد از ٹیکس آمدنی کے حصول کے بنیادی اسباب میں شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here