پنجاب میں چھوٹے صنعتی یونٹ لگانے کیلئے پانچ ارب کا رعایتی پیکج

انڈسٹریل یونٹ لگانے کی تاریخ میں 30 جون 2021ء تک توسیع، فوری تعمیر کی صورت میں چارجز کی مد میں 50 فیصد رعائت دی جائے گی: ترجمان : پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن

715

راولپنڈی: پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن نے کورونا وباء کے پیش نظر پنجاب سمال انڈسٹریل اسٹیٹس کے الاٹیز کو صنعتی یونٹس لگانے میں معاونت کرنے کیلئے پانچ ارب 80 کروڑ روپے کے میگا رعائتی پیکج ‘ کا اعلان کیا ہے۔

پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے ترجمان نے سرکاری خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ سمال انڈسٹریل اسٹیٹس پالیسی 2019ء کے تحت سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کے الاٹیز کو گزشتہ برس دسمبر تک یونٹس لگانے کی مہلت دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیے: 

پنجاب حکومت نے سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کی توسیع کی منظوری دیدی

پنجاب میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے انویسٹر ہیلپ لائن قائم کرنے کا فیصلہ

پنجاب ریونیو اتھارٹی، سالانہ ٹیکس ہدف کا 69 فیصد سات ماہ میں حاصل

تاہم سال 2020ء میں کورونا وبا کے باعث بیشتر الاٹیز صنعتی یونٹس کی تعمیر نہیں کر سکے، اس صورت حال کے پیش نظر حکومت پنجاب کے صنعت دوست وژن کے مطابق انڈسٹریل یونٹ لگانے کی تاریخ میں 30 جون 2021ء تک توسیع کر دی گئی ہے۔

ترجمان  پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے مطابق انڈسٹریل اسٹیٹس کے خالی پلاٹس پر فوری کام کی شروعات سمیت دیگر سہولیات کے لیے میگا رعائتی پیکج بھی دیا جائے گا۔

اس پیکج کے تحت فوری تعمیر کی صورت میں چارجز کی مد میں 50 فیصد رعائت دی جائے گی، اس کے ساتھ ساتھ انڈسٹریل یونٹ کی تنصیب کیلئے پنجاب روزگار سکیم کے تحت قرضہ بھی حاصل کیا جا سکے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here