بلوچستان میں ٹیوب ویل شمسی توانائی پر منتقل کرنے کی منظوری

وزیراعظم کی پاور ڈویژن اور صوبائی حکومت کو منصوبے پر عملدرآمد کے حوالے سے جامع پلان بنانے کرنے اور ٹائم لائن پر مبنی روڈمیپ جلد ازجلد مرتب کرنے کی ہدایت

1077

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کاشت کاروں کی سہولت کے لئے بلوچستان میں ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق سوموار کو وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال، وفاقی و صوبائی وزراء اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

ٹیوب ویلوں کی شمسی توانائی پر منتقل کرنے سے جہاں کسانوں کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی ممکن ہو گی وہاں بجلی کی مد میں ہونے والے نقصانات پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے پاور ڈویژن اور صوبائی حکومت کو اس منصوبے پر عملدرآمدکے حوالے سے جامع پلان اور حکمت عملی مرتب کرنے اور منصوبہ کا ٹائم لائن پر مبنی روڈمیپ جلد ازجلد مرتب کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان کے سماجی و معاشی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت کی جانب سے ٹیوب ویلوں کی مد میں اربوں روپے کی سبسڈی فراہم کے باوجود بھی جہاں کسان مشکلات کا شکار ہیں وہاں گردشی قرضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کی مد میں ہونے والے نقصانات کا خمیازہ بلوچستان اور پورے ملک کی عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے لہٰذا ترجیحی بنیادوں پر اس مسئلے کے حل کو یقینی بنایا جائے۔ سبسڈی کا موثر اور مناسب استعمال حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here