ایف بی آر کا ویڈیو اینالیٹیکل سسٹم انسٹال نہ کرنے والی شوگر ملز کو بھاری جرمانے کرنے کا فیصلہ

658

اسلام آباد: وفاقی بورڈ برائے ریونیو (ایف بی آر) نے ویڈیو اینالیٹیکل سسٹم (وی اے ایس) انسٹال نہ کرنے والی شوگر ملز کو بھاری جرمانے عائد کا فیصلہ کرلیا۔

ایف بی آر نے کراچی، لاہور اور پشاور آفسز کے چیف کمیشنرز کو محکمے کے حکم پر وی اے ایس کی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد نہ کرنے والی شوگر ملز کو جرمانے کے نوٹسز جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وی اے ایس انسٹال کرنے کی زمہ دار کمپنیوں کو بھی ایف بی آر کی جانب سے نوٹس بھیجے جا رہے ہیں، ایف بی آر نے شوگر ملز اور کمپنیوں کو 31 جنوری 2021ء تک ویڈیو اینالیٹیکل آلات نصب کرنے کی ہدایت کی تھی۔

ایف بی آر کی جانب سے جن کمپنیوں کو ای اے ایس کی ذمہ داری دی گئی تھی ان میں اے جے سی ایل (پرائیویٹ) لمیٹڈ، ٹی پی ایل ٹریکر، سی این ایس انجنئیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، این آر ٹی سی اور جی سی ایس، کام ٹیل، ڈی ڈبلیو پی ٹیکنالوجیز اور فوکس ٹیکنالوجی پرائیویٹ لمیٹڈ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:

تاخیر کی وجہ سے شوگر ملز کسانوں کو 11 فیصد مارک اپ کیساتھ ادائیگیاں کریں

ٹیکس محتسب کا فیصلہ برقرار، ایف بی آر کو ایک کروڑ 44 ہزار کے جعلی ریفنڈز وصول کرنیکا حکم

ایف بی آر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ محکمے نے 20 نومبر 2020ء کو اپنی ایک رپورٹ کے ذریعے مذکورہ سات کمپنیوں کو وی اے ایس انسٹال کرنے کا اختیار دیا تھا اور یہ اس حوالے سے نوٹس کی ایک کاپی پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن (پی ایس ایم اے) کو بھی بھیجی گئی تھی۔

وی اے ایس پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایف بی آر نے 2 دسمبر 2020ء کو شوگر ملز ایسوسی ایشن کو ایک خط لکھ کر تمام رکن شوگر ملز میں وی اے ایس کی تنصیب سے متعلق تازہ ترین معلومات فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔

ایف بی آر کے خط کے جواب میں صرف چند شوگر ملز نے کمپنیوں کو سسٹم کی انسٹالیشن کے لیے حتمی ریٹ جاری کیے تھے، کئی شوگر ملز مذکورہ سسٹم پر عملدرآمد کی سکت نہیں رکھتیں کیونکہ ان شوگر ملز نے یا تو پروویژنل ریٹ یا کسی بھی طرح کے ریٹ جاری نہیں کیے تھے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here