سال 2020ء: حکومت نے کتنے ارب ڈالر بیرونی قرض واپس کیا؟

1108

اسلام آباد: سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق قرضوں کی ادائیگی قومی معیشت پر ایک بڑا بوجھ ہے جن کی ادائیگی کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

پاکستان نے رواں مالی سال 2020-21ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران  تین ارب 59 کروڑ 30 لاکھ  ڈالر کے غیرملکی قرضے ادا کئے ہیں جس میں اصل زر کی مد میں دو ارب 93 کروڑ 40 لاکھ ڈالر جبکہ سود کی مد میں 65 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی ادائیگیاں کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: 

حکومت کا ورلڈ بینک سے 12 ارب ڈالر کا قرض لینے پر غور

این 45 شاہراہ تعمیر و بحالی کیلئے کورین ایگزم بینک 49 ملین ڈالر قرض دیگا

گزشتہ مالی سال 2020ء کے دوران پاکستان نے ماضی میں حاصل کئےگئے غیرملکی قرضوں میں سے مجموعی طور پر 14 ارب 57 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کی ہے، جس میں 11 ارب 34 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرضوں کا اصل زر جبکہ تین ارب 23 کروڑ 30 لاکھ ڈالر سود کی مد میں ادا کئے گئے ہیں۔

اس سے قبل 22 جنوری کو حکومت کی جانب سے سینیٹ میں قرضوں سے متعلق سوالات کے  جواب میں بتایا گیا تھا کہ گزشتہ دو سالوں کے دوران بیرونی قرضوں کی مد میں 16 ارب 40 کروڑ ڈالر اور مقامی قرضوں کی مد میں 19.9 کھرب روپے ادا کیے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر نے بتایا تھا کہ گزشتہ دو سالوں 2019ء اور 2020ء کے دوران قرضوں کی ریکارڈ ادئیگیاں کی گئیں اور حکومت نے قرضوں کی مد میں سالانہ تقریباََ 10 ارب ڈالر ادا کیے۔

یاد رہے کہ دسمبر 2020ء میں پاکستان نے سعودی عرب کو تین ارب ڈالر قرضے کی دوسری قسط میں ایک ارب ڈالر کی ادائیگی کی تھی، پاکستان نے سعودی عرب کو قرض ادائیگی کیلئے متبادل ذرائع سے رقم کا انتظام کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here